پسند کی شادی پر اتنی بڑی سزا، ناک ہی کاٹ دی

پسند کی شادی پر اتنی بڑی سزا، ناک ہی کاٹ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پسند کی شادی کرنے پر 10 افراد نے مل کر نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ایک افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا گیا۔ پانچ ماہ قبل لیاقت پور کے رہائشی وریام نے جتوئی برادری کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، آج 10 افراد نے اسے اغوا کر کے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ناک کاٹ دی، ان کے تشدد کی وجہ سے نوجوان بے حد زخمی ہوگیا۔

متاثرہ نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer