جوڈیشل کمپلیکس میدان جنگ بن گیا

جوڈیشل کمپلیکس میدان جنگ بن گیا
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق ) جوڈیشل کمپلیکس سیشن کورٹ میں دو گروپس کے درمیان تصادم،  فریقین نے ڈنڈوں ،اینٹوں ،پتھروں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا،  بالائی منزل سے فائر سیلنڈربھی پھینکے گئے جس سے ہر طرف دھواں پھیل گیا، پولیس نے 40 افراد کو پکڑ لیا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل سیشن جج مظہر فرید کی عدالت میں جوہرٹاؤن تھانے میں درج پلاٹ مقدمے میں 5 ملزمان طارق ،عامر اوردیگر کی درخواست ضمانتوں کی سماعت تھی،  عدالت میں ملزمان اور مدعی کے وکلا بحث کے لیے پہنچے، اسی دوران دونوں گروپس کے تین سو کے قریب افراد جوڈیشل کمپلیکس میں آ گئے جن کے پاس ڈنڈے اور الیکٹرک کیبلز تھیں اور ایک دوسرے کو دیکھتے ہی دشنام طرازی کرتےہوئے آپس میں الجھ پڑے، دونوں طرف سے عدالتوں کے برآمدوں میں رکھے گملے، فائر سیلنڈر اٹھا کر پھینکے گئے، فریقین نے پتھر اینٹوں اور ڈنڈوں کا بھی خوب استعمال کیا،  ہر طرف بھگدڑ مچ گئی، پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو وہ بھی حالات پر قابو نہ پا سکی۔

بعدازاں کافی دیر بعد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ بند کرکے چالیس کے قریب افراد کوبمشکل گرفتار کیا،  تصادم کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔فریقین کے درمیان جوہرٹاؤن میں پلاٹ کے لین دین کا تنازعہ ہے۔