چین میں بوئنگ طیارہ گرنے کی ویڈیو منظر عام پرآگئی

Boeing 737 crashed in china
کیپشن: Boeing 737 crashed in china
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : بوئنگ737طیارہ چین کےگوانگ شی ریجن میں گر کر تباہ ہو گیاجس سے پہاڑوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔  طیارہ گرنے کی لرزہ خیز ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ737 طیارہ چین کے علاقےکومنگ سے گوانگ زو جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں 133افراد سوار تھے۔

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں،مینجمنٹ بیورو کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ گِرنے کے نتیجے میں پہاڑوں میں خوفناک آگ لگ گئی۔

  ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے مطابق چین کا آخری جیٹ حادثہ 2010 میں ہوا تھا، جب ہینان ایئر لائنز کا ایک ایمبریئر ای-190 علاقائی جیٹ کم مرئی میں یچون ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا،

طیارے کا ملبہ آس پاس کے پہاڑی علاقوں میں پایا گیا ہے۔ 

اس حادثے کے نتیجے میں  جہاز میں سوار 96 میں سے 44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔