یو ٹیوبرز کے لئے لائیو گیسٹ کا فیچرز متعارف

Youtube live togather option
کیپشن: youtube live streaming
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :یوٹیوب نے لائیو اسٹریم میں  صارفین کی سہولت کے لئے مزید آپشن  متعارف کرادئیے۔ اب لائیو گیسٹ کے نام سے مہمانوں کو بھی ویڈیو اسٹریم میں شامل  کیا جاسکے گا۔

 رپورٹ کے مطابق  مہمانوں کو اسٹریمنگ لنک بھیج کر اسے دعوت دی جاسکتی ہے۔ یوٹیوب نے ان آپشنز کو’گولائیو ٹوگیدر‘ کا نام دیا گیا ہے جسے جلد ہی صارفین  کوفراہم کردیا جائے گا۔ 

یوٹیوب کے مطابق اسٹریم براہِ راست نشر ہونے سے پہلے بھی آپ اپنے دوستوں سے اسکرین شیئر کرسکیں گے اور انہیں دعوت دے سکیں گے۔ دوسری جانب میزبان تمام اعداد وشمار کو قدرے نئے اور بہتر انداز میں دیکھ سکے گا لیکن یہ ڈیٹا مہمانوں کو نہیں دکھائی دے گا۔

یوٹیوب کے مطابق عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ اگر اسٹریم ایک ہی شخص  کنڈکٹ کرے تو دباؤ کے باعث زیادہ غلطیاں ہوتی ہیں لیکن اب  ایک اور مہمان کو اسٹریم میں شامل کرنے سے غلطیاں کم ہوں گی جبکہ  ایک وقت میں دو یوٹیوبر ایک ساتھ اسٹریم کرکے زائد رقم بھی کماسکیں گے۔

اس سے قبل یوٹیوب نے لائیو اسٹریم میں سرخ دائرے کا آپشن بھی پیش کیا تھا۔ پھر یوٹیوب نے ایک اور اعلان کیا تھا جس کے تحت ایک چینل سے دوسرے چینل تک لائیو ری ڈائریکشن کی سہولت پیش کرنا تھا۔ اس سے قبل یہ آپشن قریباً ناممکن تھا۔ اس طرح پہلے تو یوٹیوب ایپ کو ہی فائدہ ہوگا اور دوم ایک ساتھ کئی یوٹیوبر اپنے اپنے فالوورز کو ایک اسٹریم پر لاسکیں گے۔

تیسری تبدیلی لائیو اسٹریمنگ میں فل اسکرین بھی پیش کرنا ہے۔ اس کے علاوہ سوال و جواب کے فیچر کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔