موت سے متعلق جھوٹی افواہوں پر ڈاکٹریاسمین راشد کا بیان سامنے آگیا

موت سے متعلق جھوٹی افواہوں پر ڈاکٹریاسمین راشد کا بیان سامنے آگیا
کیپشن: Yasmeen Rashid On Health Fake News
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی موت سے متعلق جھوٹی خبروں پر رد عمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور کچھ صارفین نے تو ان کی انتقال کی جھوٹی خبریں بھی پھیلائیں تاہم صوبائی وزیر نے اب ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میرے متعلق فکر مند ہونے اور دعاؤں میں یاد رکھنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور میں بالکل خیریت سے ، صحت مند اور زندہ ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری صحت سے متعلق چلنے والی سب خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔