ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے متحرک

انتظامیہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے متحرک ہوگئی، شہر کی مساجد میں بذریعہ اعلانات کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں متاثرہ  مریضوں کی تعداد 690 ہے جن میں سے سندھ میں 357، پنجاب میں 104، بلوچستان میں 103، گلگت بلتستان میں 55، خیبرپختونخوا میں 27، اسلام آباد میں 10 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

پنجاب کی بات کی جائے تو کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور حکومت کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید41 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 137 ہوگئی ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 137 کیسز میں سے 106 ڈی جی خان قرنطینہ مرکز، لاہور میں 20 گجرانوالہ میں 4 راولپنڈی میں 1، ملتان میں 1 اور جہلم میں 2 کیسز ہیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مساجد میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی آگاہی دی۔ اعلانات میں بتایا گیا کہ صابن سے ہاتھ بار بار دھوئیں، سینیٹائزر کا استعمال کریں کھانسی، فلو یا باہر نکلنے کی صورت میں ماسک کا استعمال لازمی کریں ہاتھ ملانے سے گریز کریں، زیادہ میل جول نہ کریں اور فاصلہ رکھیں کے اعلانات کرائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل آفیسرز مساجد میں کورونا وائرس کے حوالے سے اعلانات کو یقینی بنا رہے ہیں۔