ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کی رٹ برانچ بند کردی گئی

لاہور ہائیکورٹ کی رٹ برانچ بند کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :کورونا  وائرس پھیلنے کا  خدشہ ، لاہور ہائیکورٹ کی رٹ برانچ بند کردی گئی،رٹ برانچ کے اہلکار کو رونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرے کے پیش نظر برانچ بند کی گئی۔


ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کا مبینہ طور پر متاثرہ رٹ برانچ کا اہلکار علی رضا اس وقت چھٹییوں پر ہے ،رٹ برانچ کا اہلکار علی رضا اوکاڑہ میں اپنے گھر پر ہے،علی رضا نے کچھ روز قبل کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر ٹیسٹ کروایا تھا ، ذرائع کے مطابق ٹیسٹ رپورٹ  کل اتوار تک آنے کا کہا گیا ہےہائیکورٹ نے کورونا خدشہ کے باعث اہلکار علی رضا کو چھٹی پر بھیجا ہوا ہے۔

خیال رہے سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ کورونا کے باعث ضرورت پڑی تو لاک ڈاؤن کریں گے، لاک ڈاؤن کیا تو روزانہ اجرت پر کام کرنے والے پریشان ہوں گے، ملک میں ابھی ایسی صورتِحال نہیں کہ لوگ ذخیرہ اندوزی شروع کردیں۔ 

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 519 ہو گئی ہے جس میں سے 10 افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے جب کہ موذی وائرس سے پاکستان میں 3 اموات بھی ہو چکی ہیں۔

واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدا 2 لاکھ 76ہزار 4 سو 72 ہوگئی ہے،اب تک 11ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 91ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer