(سعود بٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اہم پیشرفت ، نیب نے 39 گواہوں کی فہرست تیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق نیب نے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں 39 گواہوں کی فہرست احتساب عدالت جمع کروادی ہے، جس کے مطابق وزارت خارجہ ،ایس ای سی پی، ایف بی آر،کمشنر، پٹواری، کنٹونمنٹ ملازمین، بینکنگ ماہرین اور بیوروکریٹس فواد حسن فواد کیخلاف نیب کے گواہ ہونگے۔
نیب کی فہرست کے مطابق وزرات خارجہ کے چیف اکاؤنٹنٹ سید امجد شاہ، اسٹیبلشمنٹ سیکشن کے زرناب گل بھی گواہی دیں گے جبکہ دیگر گواہوں میں ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار کاشف محمود اور رضوان سعید شامل ہیں, ان کے علاوہ ڈائریکٹر فنانس سول سروسز اکیڈمی محمد اخلاق، سینئرآڈیٹر اے جی پنجاب ارشدعلی بھی نیب کے گواہ ہونگے.فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ٹرائل کا باقاعدہ آغاز 2 اپریل سے ہو گا۔