ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل فائنل تک رسائی کی جنگ،پشاور زلمی آج کراچی کنگز سے ٹکرائے گی

پی ایس ایل فائنل تک رسائی کی جنگ،پشاور زلمی آج کراچی کنگز سے ٹکرائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کرکٹ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، قذافی سٹیڈیم میں آج پھر  کرکٹ  کا میدان سجے گا، پی ایس ایل  تھری  کے دوسرے پلے آف میچ میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی فائنل تک رسائی کے لئے کراچی کنگز سے ٹکرائے گی، بارش ہونے کی صورت میں فائنل میچ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا۔

  یہ خبر پڑھیں۔۔۔پی ایس ایل تھری میں شکست کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ معین خان نے بتا دیا

قذافی سٹیڈیم دلہن کی طرح سج گیا، آج پھر سیٹھی بجے گی، کھیل بھی جمے گا، لاریئے عالمی ستاروں کا کھیل دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، پی ایس ایل تھری کے آخری اور فیصلہ کن پلے آف میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں فائنل تک رسائی کے لئے آج قذافی سٹیڈیم میں ٹکرائیں گی، جیتنے والی ٹیم کراچی کی مہمان بنے گی اور فائنل کھیلے گی۔شائقین کرکٹ کی نطریں اس بڑے ٹاکرے پر لگی ہوئی ہیں۔ 

 یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پی ایس ایل پلے آف میچ کا انعقاد پر امن پاکستان کی جیت ہے: شہباز شریف

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میچ میں اپنے جلوے بکھیرنے کو تیار ہیں مگر لاہور میں وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اگر میچ نہ ہوا تو کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر برتری کے باعث پلے آف میچ کھیلے بغیر ہی فائنل میں پہنچ جائے گی۔