(عمر اسلم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زندہ دلان لاہور نے پی ایس ایل تھری کے پلے آف میچز میں جوش وخروش سے شرکت کر کے میزبانی کا حق ادا کر دیا ہے۔ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نےپرامن اور شاندار ماحول کے دوران بہترین پرفارمنس دی اور شائقین کرکٹ نے ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔سرکاری سکولوں کے اساتذہ طلبا کیلئے خوف کی علامت بن گئے
شہباز شریف نے کہا کہ پہلے پلے آف میچ میں کرکٹ دیوانوں کی بھر پور شرکت سے ٹیموں کی خوب حوصلہ افزائی ہوئی۔ شائقین سے کچھا کھچ بھرے قذافی سٹیڈیم اور پر امن ماحول میں کھلاڑیوں نے چوکوں چھکوں کی بارش کر دی۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔پی ایس ایل تھری میں شکست کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ معین خان نے بتا دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تھری کےپلے آف میچز کا پر امن انعقاد پر امن پاکستان کی جیت اور امن دشمنوں کی شکست ہے۔
یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔ محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیش گوئی کردی