ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران معاہدہ نہیں ہوتا تو امریکا آبنائے ہرمز پر قبضہ کر سکتا ہے: امریکی صدر

ایران معاہدہ نہیں ہوتا تو امریکا آبنائے ہرمز پر قبضہ کر سکتا ہے: امریکی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہےکہ ایران معاہدہ نہیں ہوتا تو امریکا آبنائے ہرمز پر قبضہ کر سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ میں موجود ایرانی وفد کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہرمز کو کھلا رکھنے کے معاہدے پر قائم نہیں رہا تو اس پر تازہ حملے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ آبنائے ہرمز بند کریں گے تو آپ کا کوئی ملک نہیں رہے گا۔آپ اپنے ملک واپس بھی نہیں جا سکیں گے۔

اپنے ایک اور بیان میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کے عرصے میں60 روز تک آبنائے ہرمز میں کوئی ٹیکس نہیں ہوگا ، اس مدت کےختم ہونے کے بعد بھی ایران کوئی ٹول ٹیکس نہیں لےگا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ٹولز صرف امریکا کے حق میں اور امریکا کی جانب سے عائد کئے جاسکتے ہیں ۔

صدر ٹرمپ نے امریکا کو مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے نگہبان فرشتہ قرار دیا، کہا معاہدہ نہ ہونے پر امریکا مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی اخراجات کے بدلے ٹول عائد کر سکتا ہے۔