سٹی 42 : چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وزراء کی انتخابات مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔
وزیر خزانہ قاسم مجید، سردار یعقوب اور وزیر قانون میاں عبدالوحید کی سربراہی میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابلِ قبول قرار دے دی۔
چیف الیکشن کمشنر نے دو ٹوک مؤقف اپنایا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے، واضع اعلان کردیا گیا کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات 27 جولائی 2026 کو ہی منعقد ہوں گے۔ الیکشن شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
سیاسی حلقوں میں فیصلے کے بعد ہلچل، انتخابی سرگرمیاں مزید تیز ہونے کا امکان ہے ۔ الیکشن کمیشن نے شفاف اور بروقت انتخابات کے عزم کا اعادہ کر دیا۔ عوام کو ووٹ کا حق مقررہ تاریخ پر دینے کا فیصلہ برقرار رہے گا ۔