ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالعدم دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج مولوی مخلص گروپ کا اہم کارندہ گرفتار

 کالعدم دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج مولوی مخلص گروپ کا اہم کارندہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج مولوی مخلص گروپ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد خفیہ سلیپر سیل کا اہم رکن ہے, گرفتار دہشتگرد سلمان عرف ابوہریرہ خودکش حملوں میں ملوث رہا ہے, گرفتار دہشتگرد کراچی میں غیرملکی باشندوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے میں ملوث ہے, سلمان عرف ابوہرہ انتہائی مطلوب دہشتگرد زعفران عرف ابوہریرہ کا قریبی ساتھی رہا ہے,  زعفران عرف ابوہریرہ سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران مارا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہلاک دہشتگرد زعفران عرف ابوہریرہ کے اوپر ایک کروڑ کا انعام تھا, گرفتار دہشتگرد کا ایک ساتھی 2025 میں کوئٹہ FC خودکش حملے میں شامل تھا, ملزم کا دوسرا ساتھی ڈیرہ غازی خان پولیس ٹریننگ سینٹر خودکش دھماکے میں مارا گیا تھا, گرفتار دہشتگرد افغانستان سے خودکش کمانڈو ٹریننگ حاصل کرچکا ہے۔ ملزم مولوی مخلص یار کے کہنے پر ساتھی ادریس کے ہمراہ کراچی آیا, ملزم کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور خودکش دھماکے کرنے ٹاسک دیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ گرفتار دہشتگرد سلمان عرف ابوہریرہ سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے, ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کردیا گیا ہے ۔