ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا؛ فیول سستا کرنے کا اعلان

آسٹریلیا؛ فیول سستا کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلوی حکومت نے عوام پر بڑھتے ہوئے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے فیول ایکسائز ریلیف میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

 وزیراعظم انتھونی البانیز کے مطابق اس فیصلے کے تحت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید 16 سینٹ فی لیٹر کمی برقرار رہے گی، جس سے ہر ٹینک پر عوام کو تقریباً 11 آسٹریلوی ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

 حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عارضی مگر ضروری ریلیف ہے تاکہ عوام کو بڑھتی ہوئی فیول قیمتوں کے اثرات سے کچھ سہولت دی جا سکے۔

 اس سے قبل بھی حکومت نے فیول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی اور دیگر اقدامات کیے تھے، جو جون کے آخر تک جاری تھے تاہم اب انہیں مزید ایک ماہ بڑھا دیا گیا ہے۔

 حکام کے مطابق عالمی سطح پر جاری تنازعات اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں اور سپلائی چین پر دباؤ بڑھا ہے، جس کا اثر آسٹریلیا جیسے ممالک پر بھی پڑ رہا ہے جو زیادہ تر ایندھن درآمد کرتے ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ حکومت جانتی ہے کہ عوام مہنگائی کے دباؤ میں ہیں اور یہ عالمی بحران طویل مدت تک معاشی اثرات ڈال سکتا ہے۔