ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل انتقال کر گئے

رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل جگر کے عارضے کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کا جسدِ خاکی کراچی سے خیرپور منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

نعیم احمد کھرل نعیم احمد کھوڑو  پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ PS-30 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ پانچ مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے اور طویل عرصے تک سیاسی میدان میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف شخصیات نے مرحوم کی عوامی و سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔