سٹی 42 : کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے قلعہ عبداللہ کے کے علاقے جنگل پیر علیزئی میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود برآمد ہوا ۔
قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو منہ کی کھانی پڑی، پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔