ویب ڈیسک: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو رافیل جنگی طیارے کی تشہیر مہنگی پڑ گئی، سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کی گئی پوسٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فرانس کے صدر نے یورپی ممالک کے درمیان اس فائٹر طیارے کی فروخت کو فروغ دینے کے لیے ایک تصویر ٹویٹ کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق میکرون نے یورپ سے اپیل کی کہ وہ اپنی فوجی صلاحیتوں کو مستحکم کرے اور امریکہ پر انحصار کم کرے۔
انہوں نے تخلیقی انداز میں یورپی ممالک کو رافیل فائٹر خریدنے پر غور کرنے کی دعوت دی، اور اس پیشکش کو سکیورٹی کے الفاظ کے ساتھ ایک کارروائی کرنے کے طور پر پیش کیا۔
تاہم فرانسیسی صدر کی اس پوسٹ کو فوراً ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا
صارفین نے صدر میکرون کو یاد دلایا کہ پاکستان ائیر فورس نے چینی ساختہ J-10 سے رافیل جیٹس کو گرا دیا تھا، جس سے بھارت کو آج بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔