ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین/رمشاء اسماعیل: لاہور میں بھی بادل منڈلانے لگے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کی نوید سنا دی، آج لاہور کادرجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے, شدیدگرمی کے بعد کراچی والوں پر قدرت مہربانی،، شہر قائد کا موسم تبدیل ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق  لاہور شہر میں صبح سے ہی بادل منڈلانے لگے، سورج کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، ٹھنڈی ہوا چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی جانے لگی۔ 

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیسویں گھنٹوں میں بارش کی نوید سنا دی، شہر کا مطلع دن بھر جزوی ابر آلود رہنے کی بھی پیشنگوئی کر دی، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگر سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ 

شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہوگا۔

دوسری جانب صبح سے ہی کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، سمندری ہوائیں بھی چلنے لگیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم سہانا , زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 28ڈگری تک رہنے کا امکان ، جنوب مغرب سمت سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔