ہائرایجوکیشن نے نجی کالجز کو بڑی خوشخبری سنادی

ہائرایجوکیشن نے نجی کالجز کو بڑی خوشخبری سنادی
کیپشن: Private Colleges Affiliation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھرکھر)پرائیویٹ یونیورسٹیز کیساتھ پرائیویٹ کالجز کو الحاق کی اجازت دے دی گئی،ہائرایجوکیشن نے سمری منظوری کے لئے کابینہ کو ارسال کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب میں نجی یونیورسٹیوں اور نجی کالجز کو الحاق کرنے کی اجازت دے دی،اب تمام پرائیویٹ یونیورسٹیاں مختلف شہروں میں پرائیویٹ کالجز کو اپنے ساتھ الحاق کر سکیں گی،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سمری منظوری کے لئے کابینہ کو ارسال کر دی،سمری کےمطابق پرائیویٹ یونیورسٹیاں مختلف شہروں میں اپنے سب کیمپس نہیں کھول سکیں گے،یہ الحاق صرف ڈگری دینے کے لئےہوگا۔

واضح رہے کہ لاہور کے صرف چھ کالجوں میں بی ایس آنرز کی10نئی ڈگریاں لانچ ہوں گی، اس ضمن میں ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے،گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ، خواتین کالج وحدت کالونی، ایم اے او کالج، اسلامیہ کالج سول لائنز، کوئین میری کالج، فاطمہ جناح کالج چونا منڈی اور اسلامیہ کالج کوپر روڈ میں بی ایس آنرز کی نئی ڈگریاں شروع   کی جائیں  گی۔

مذکورہ کالجوں میں ڈی فارمیسی، میڈیکل لیب، بائیو ٹیکنالوجی، فوڈ سائنسز، نیوٹریشن، ٹورازم، ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائن،سافٹ ویئرانجینئرنگ میں ڈگریاں شروع ہوں گی،ڈیٹا بیس، مینجمنٹ سائنسز، پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا اور پبلک فنانس میں بی ایس آنرز کی نئی ڈگریاں شروع ہوں گی۔

لاہور کے چھ کالجوں کے پرنسپلز کو مذکورہ ڈگریوں میں داخلے کرنے کے احکامات جاری کردیئےگئے،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے دس نئی ڈگریوں کی منظوری دے دی، رواں سال داخلے ہوں گے۔  
 

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer