(اکمل سومرو)(آئی بی سی سی) نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ویڈیو گائیڈز جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق امتحانات کے دوران تعلیمی بورڈز کورونا ایس او پیز کے تحت امتحانی مراکز میں انتظامات کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ ایک کمرے میں زیادہ سے زیادہ پچاس طلباء کو بٹھانے کی اجازت ہوگی ۔امتحانی مرکز میں بغیر ماسک کے طلباء کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ موذی وائرس کورونا نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیمی سرگرمیوں سمیت دیگر شعبہ جات کو شدید متاثر کیا ہے۔موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 7 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کے 907نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2 عشاریہ 60فیصد رہی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175ہوگئی ہے۔