ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ مجلس عمل عام انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان آج کرے گی

متحدہ مجلس عمل عام انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان آج کرے گی
کیپشن: City42 - Muttahida Majlis-e-Amal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) متحدہ مجلس عمل عام انتخابات کیلئے آج  اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ دینی جماعتوں کے اتحاد نے ملک بھر میں انتخابی مہم کا شیڈول بھی تیارکرلیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کردی

ملک کی دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح دینی جماعتوں نے بھی انتخابی میں میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔ متحدہ مجلس عمل انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز 23 جون سے اسلام آباد میں عید ملن پارٹی سے کرے گی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔تبادلوں کے طوفان نے لاہور کے سب افسر اُڑا دیئے

پارٹی ذرائع کے مطابق 24 جون کو پشاور،28  جون کو کراچی میں علما مشائخ کنونشن ہوگا۔ 29 جون کو ملتان، 4 جولائی کوئٹہ اور 8 جولائی کو کراچی میں جلسہ ہوگا۔