سٹی 42: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے دوران کانگریس رہنما راہول گاندھی کو پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس (RAF) نے حراست میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق احتجاج میں شریک کانگریس کے متعدد اراکینِ پارلیمنٹ اور کارکنوں کو بھی پولیس نے حراست میں لیا۔ واقعے کے بعد احتجاجی مقام پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی، جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی۔
تاحال بھارتی حکام کی جانب سے حراست میں لیے گئے رہنماؤں اور کارکنوں کی تعداد یا ان کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔