ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں جدید ای لٹیگیشن مینجمنٹ پورٹل کا افتتاح

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں جدید ای لٹیگیشن مینجمنٹ پورٹل کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: حکومت پنجاب کے قانونی معاملات کو ڈیجیٹل نظام سے مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں جدید ای لٹیگیشن مینجمنٹ پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ یہ نظام محکمہ قانون پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف، ڈائریکٹر جنرل سید قاسم افضال، جوائنٹ ڈائریکٹر سلمان علی خان، محکمہ قانون، چیف سیکرٹری آفس، ایڈووکیٹ جنرل آفس کے سینئر لاء افسران اور مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران شرکاء کو لٹیگیشن مینجمنٹ سسٹم (LMS) کی خصوصیات اور عملی استعمال سے آگاہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس پورٹل کے ذریعے حکومت پنجاب کے تمام محکمے ماتحت اور اعلیٰ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کا ریکارڈ ایک ہی پلیٹ فارم پر حاصل کر سکیں گے، جبکہ مقدمات کی پیش رفت کی آن لائن نگرانی اور متعلقہ اداروں کے درمیان بروقت معلومات کا تبادلہ بھی ممکن ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے ڈیجیٹل نظام سے ایڈووکیٹ جنرل آفس اور سرکاری محکموں کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہوگا، مقدمات کی تیاری اور پیروی میں بہتری آئے گی، جبکہ قانونی امور کے انتظام میں شفافیت، رفتار اور جوابدہی کو فروغ ملے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی یہ نظام حکومتی مقدمات کے مؤثر انتظام، بین المحکماتی رابطوں اور قانونی اصلاحات کے عمل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اسے وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل گورننس وژن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے امید ظاہر کی کہ ای لٹیگیشن مینجمنٹ پورٹل سے حکومتی مقدمات کی بروقت پیروی، بہتر ہم آہنگی اور عوامی مفاد سے متعلق قانونی معاملات کے مؤثر حل میں نمایاں مدد ملے گی۔