ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرائے عالمگیر میں ہلکی بارش نے شہری انتظامات کی قلعی کھول دی

سرائے عالمگیر میں ہلکی بارش نے شہری انتظامات کی قلعی کھول دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  احتشام راٹھور :سرائے عالمگیر میں ہونے والی بارش نے شہر کو جل تھل کر دیا، جہاں ہلکی بارش نے ہی شہری انتظامات کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

 مین بازار میں بارشی پانی جمع ہونے سے متعدد دکانوں میں پانی داخل ہو گیا، جس کے باعث تاجروں کو لاکھوں روپے مالیت کے سامان کا نقصان اٹھانا پڑا۔

بارش کے بعد سڑکیں اور بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، جبکہ شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 تاجروں اور شہریوں نے ناقص نکاسی آب کے نظام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج کا نظام بارش کا پانی نکالنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔