ثمرہ فاطمہ:لاہور: شہر کے آسمان پر کالی گھٹاؤں نے بسیرا کر لیا، جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ، جیل روڈ، گلشن راوی، سمن آباد، گلبرگ، نشتر ٹاؤن، پانی والا تالاب اور کوٹ لکھپت سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارشوں کا موجودہ اسپیل 24 جولائی تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔