سٹی42: آج رات میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ کے مطابق کشمیر ، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران اسلا م آباد، بالائی خیبر پختونخواہ ، خطہ پو ٹھو ہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ۔
منگل کے روز موسم کی فورکاسٹ
اسلام آباد: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔Prob:80%
خیبرپختونخوا: چترال ،دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد،بونیر، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ، پشاور،نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، مردان، کرم ،اورکزئی ، ہنگو، کوہاٹ ، بنوں ،کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اوروزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا امکان بھی ہے ۔ صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہنے کا امکان ہے تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک،سر گو دھا، خو شاب،میانوالی، جہلم، گوجرنوالہ، گجرات، سیالکوٹ،نارووال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، فیصل آباد، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، رحیم یار خان، کوٹ ادو، تونسہ شریف اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تا ہم بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، لورالائی، ژوب، قلات ، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم کراچی، ٹھٹھہ اورحیدر آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان: کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
* 21 سے25 جولائی کے دوران شدید بارش کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر،چارسدہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، نوشہرہ، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ۔عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔
* 21 سے25 جولائی کے دوران شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، اوکاڑہ، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ۔
* 21 سے25 جولائی کے دوران شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
* شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔