سٹی 42 : کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں فائرنگ سے قتل ہونے والے مرد اور خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ۔
پولیس سرجن کے مطابق ڈیگاری فائرنگ واقعہ میں قتل خاتون اور مرد کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم ڈیگاری کول مائن قبرستان میں کیاگیا، جس کے مطابق دونوں کو چارجون 2025 کوقتل کیاگیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کو 7 گولیاں لگیں، جبکہ مرد کو 9 گولیاں لگیں۔
قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کے حکم کے بعد ڈیگاری میں قتل ہونے والے مرد اور خاتون کی قبرکشائی کی گئی، جس کے دوران دونوں افراد کے باقیات کے نمونے لیے گئے، جس کے بعد نمونے ڈی این اے اور نادرا سے تصدیق بھی کروائے گئے۔
قبرکشائی میں علاقہ مجسٹریٹ، ایس ایچ او، پولیس سرجن اور دیگر عملہ موجود تھا۔