ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیگاری فائرنگ واقعہ؛ ملوث افراد کو قانون کیمطابق سزا دی جائے؛ وزیراعظم

ڈیگاری فائرنگ واقعہ؛ ملوث افراد کو قانون کیمطابق سزا دی جائے؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی  تحقیقات کرنے اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینے کا حکم دے دیا ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کی ہدایات دیں۔ شہباز شریف نے حکم دیا کہ واقعےمیں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔  

وزیراعظم نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام تر قانونی اقدامات کیے جائیں۔