سٹی 42 : آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
DRA الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ، فنانس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق گریڈ 1 تا 22 کے تمام ملازمین کے ڈسپیریٹی الاؤنس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیا الاؤنس 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر یکم جولائی 2025 سے نافذ ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ ملازمین جو یکم جولائی 2022 کے بعد بھرتی ہوئے، انہیں یہ الاؤنس 2017 کے پے اسکیل پر ملے گا۔