ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ آصف سے رائل سعودی نیول فورسز کے چیف کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

خواجہ آصف سے رائل سعودی نیول فورسز کے چیف کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف سے رائل سعودی نیول فورسز کے چیف کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات میں بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر دفاع نے مشترکہ مشقوں اور تربیتی تبادلے کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ خواجہ آصف نے دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تزویراتی شراکت داری کو سراہا گیا۔