ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محفوظ سفر کیلئے ہیلمٹ لازم , "ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں" مہم کا آغاز

محفوظ سفر کیلئے ہیلمٹ لازم ,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ "ہیلمٹ نہیں، تو سفر نہیں" مہم کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے احکامات پر ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں مہم جاری ہے،گزشتہ 72 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 36 ہزار 500 سے زائد شہریوں کے چالان کئے گئے۔

72 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیوں میں 210 فیصد اضافہ ہوا،72 گھنٹوں میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 23 ہزار سے زائد لاہوریوں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے،لاہور میں گزشتہ 3 روز میں ہیلمٹ کے خلاف کاروائیوں میں 520 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ بلا تفریق ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری رہے گی،ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 2000 کا چالان کیا جا رہا ہے، تمام سی ٹی او اور ڈی پی او ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں کمپین کو خود مانیٹر کریں۔

 محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی ہیلمٹ کمپین کو 100 فیصد یقینی بنارہے ہیں،ہمارا مقصد چالان نہیں بلکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔