باسم سلطان:صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑھنے لگا ہے، دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح 8912 کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ پانی کی سطح 8 ہزار کیوسک تک خطرناک نہیں ہے،زیادہ پانی آجانے سے سیلابی صورتحال بن سکتی ہے،دریائے راوی میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تعینات کر دی گئی،سول ڈیفنس کے غوطہ خور بھی ہنگامی صورتحال کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے ایک گاڑی اور 2 کشتیاں تیار ہیں،ریسکیو کے 12 اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے،ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی قائم کر دیا گیا۔