ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلال چوہدری کا الیکشن 2023 سے متعلق اہم بیان

Talal chaudhary,Election,stetement,City42
کیپشن: Talal chaudhary,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2023ء کا الیکشن 2013ء کا ری پلے ہوگا، نواز شریف دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے ماضی میں پرفارمنس دکھائی ہے، الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کا ہوم ورک مکمل ہے، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد الیکشن ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیا قانون سے بالا تر ہیں؟ یہ الیکشن الزامات اور گالی کی بنیاد پر نہیں بلکہ کردار اور پرفارمنس کی بنیاد پر ہونے چاہئے۔

 ن لیگی رہنما نے کہا کہ ریاست کو بچانے کیلئے ہم نے اپنی سیاست کو قربان کیا ہے، الیکشن کیلئے ہم بالکل تیار ہیں۔ اس حوالے سے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہر حلقے میں اوسطاً تین تین امیدوار ہیں۔