ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’توشہ خانہ کا کیس چوری کا کیس ہے‘

’توشہ خانہ کا کیس چوری کا کیس ہے‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کس نے کہا تھا کہ تحفے بیچ دیں اور اس کا ریکارڈ نہ رکھیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں آکر جواب دینا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کا کیس چوری کا کیس ہے جس میں مزید بھاگنے کی گنجائش نہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر جرم ثابت ہوچکا، بھاگنے اور تاریخیں لینے سے آپ بچ نہیں سکتے۔ دلیل دی جاتی ہے کہ باقیوں نے بھی توشہ خانہ سے تحائف لیے۔انہوں نے کہا کہ آپ کیس کو 6 سال تک چلانا چاہتے ہیں تو چلا لیں، یہ کوئی بات نہیں کہ وکیل کہے کہ میرا بیٹا لندن سے آ رہا ہے سماعت ملتوی کردیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ٹرائل ایک سال سے چل رہا ہے، کسی نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت نہیں کیے۔

Ansa Awais

Content Writer