شہباز علی: شہر میں چھ روز قبل ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد کئی گراونڈز سے تاحال پانی نہ نکالا جاسکا۔
شہرمیں چھ روز قبل ہونے والی بارش کے اثرات ابھی تک نمایاں ہیں، بارشی پانی جمع ہونے سے اتفاق ایل آر سی اے گراونڈ تالاب کا منظر پیش کررہا ہے، ضلعی حکومت کا عملہ گراونڈ سے پانی نکالنے میں ناکام ہے۔ سابق دور حکومت میں لاکھوں روپے لاگت سے تیار ہونے والے اس گراونڈ میں نکاسی کا کوئی انتظام نہیں، گراونڈ انتظامیہ کے مطابق اگلےآٹھ دس روز تک بھی گراونڈ میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔