ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشیں! این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

بارشیں! این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : این ڈی ایم اے نے سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں ممکنہ بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔

 این ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق 24 سے 48گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مری اور ملحقہ پہاڑ ی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ناران، کاغان اور گلیات میں برفباری متوقع ہے۔

بارش اور برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو اور سڑکوں کی بحالی کےلیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔