سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے غزہ امن منصوبے کی حمایت میں بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مستقل جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ایک منصفانہ اور مقررہ مدت پر مبنی عمل کے ذریعے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے، مجوزہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔