ویب ڈیسک: فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ راجہ نادر پرویز انتقال کرگئے۔
راجہ نادر پرویز متعدد بار ارکان اسمبلی رہے جبکہ وزیر مواصلات اور وزیر پانی و بجلی بھی رہے۔ راجہ نادر پرویز کی جانب سے پاک افواج کے اندر بھی خدمات سرانجام دی گئیں۔
راجہ نادر پرویز کا نماز جنازہ راولپنڈی آرمی قبرستان میں ادا کیا جائے گا۔