ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل سے لاہور میں بارش،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

کل سے لاہور میں بارش،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:شہر میں ہلکی دھند ،سورج بھی آسمان پر جلوہ گرہونے کو بے تاب ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ،کم سے کم 7 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی دن بھر جاری رہے گی۔،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل لاہور میں 70 فیصد بارش کا امکان  ہے۔
 دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور  ایک بار پھ ر پہلے نمبر پر آ گیا ،شرح 324 ریکارڈ کی گئی ،شہر کے مختلف علاقوں میں شرح 500 سے بھی تجاوز کر گئی۔

بات کریں ملکی مجموعی موسمی صورتحال کی تو محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 24 جنوری تک طاقتور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری، فلیش فلڈ کا خطرہ ہے، دریائے کابل اورمعاون ندی نالوں میں بھی فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔

فیڈرل فلڈ کمیشن نے سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ سمیت متعدد اضلاع کیلئے الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کی کے پی اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور حساس مقامات کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض علاقوں میں دھند کے سبب موٹر ویز سمیت متعدد اہم شاہراہیں ہیں۔