1934 کے رولز میں اہم ترمیم، آپریشنز اور انویسٹی گیشن پولیس کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم

 1934 کے رولز میں اہم ترمیم، آپریشنز اور انویسٹی گیشن پولیس کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: پنجاب پولیس کے 1934 کے رولز میں اہم ترمیم کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تھانے کا آپریشنز پولیس اور انویسٹی گیشن پولیس کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق آرڈر پنجاب کے تمام تھانوں کے لیےجاری کے گئے ، ریکارڈ مرتب کرنے کے لئیے تھانوں میں آئی ٹی پر دسترس رکھنے والے افراد کی تعیناتی کی جائے گی ,تھانے کی تمام کاروائی روز کی بنیاد پر سسٹم ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے گی , ڈیجیٹل ریکارڈ بنانے کے ساتھ 2 ہارڈ کاپیز بھی بنائی جائیںگی, ایک کاپی تھانہ اور ایک ہارڈ کاپی ایس پی آفس کے ریکارڈ کا حصہ ہو گی جبکہ ایس پی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کریں گے اور ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک کریں گے ۔

دستاویزات کے مطابق ریکارڈ مرتب ہونے سے آئی جی پنجاب کسی بھی تھانے میں درج مقدمہ کی کاروائی ایک کلک پر دیکھ سکیں گے۔