بلاول بھٹو زرداری کا جیالوں کے اعزاز میں شاہی حمام میں دیسی ناشتے کا اہتمام

بلاول بھٹو زرداری کا جیالوں کے اعزاز میں شاہی حمام میں دیسی ناشتے کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلاول بھٹو زرداری کے جیالوں کے اعزاز میں دیسی ناشتے کا اہتمام،ناشتہ کا اہتمام شاہی حمام، دہلی گیٹ لاہور میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ناشتے کا اہتمام پیپلزپارٹی کے رہنماء امجد مجید ،عاقب سرور کی جانب سے کیا گیاتھا جس کے موقع پر جیالوں کی جانب سے عاقب سرور کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ ناشتے میں میاں عزیزالرحمن چن، جہانزیب بدر، رحمان عزیز چن نے شرکت کی ، میاں فاضل، محمد اکرم رانا، نصرت لغاری، عائشہ نواز چوہدری نے شرکت کی ، جاوید اختر، ڈاکٹر رضوان بھیو، گوہر بٹ، امداد سومرو، ناصر قاضی ،ملک کامران، رانا ارسلان اور دیگر پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے آج بلاول بھٹو زرداری کے لاہور میں ہونیوالے جلسے کےحوالے سے پرجوش دکھائی دیے ہیں۔