ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ تو لینا پڑے گا۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ صدر مملکت کو شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے درخواست کرنے جا رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے آنے سے معاملات 50 فیصد بہتر ہوئے ہیں، مزید بھی ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم نے پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لیا، پرویز الٰہی اپنے امتحان میں کامیاب رہے، اب ہم شہباز شریف کو ٹیسٹ کریں گے اور انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔