ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی الیکشن:ن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی

ضمنی الیکشن:ن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،اب ن لیگ کو ضمنی الیکشن سے پہلے بڑی حمایت مل گئی ہے۔

 ن لیگ کو یہ حمایت کسی اور سے نہیں بلکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعت پیپلز پارٹی سے ملی ہے، پیپلز پارٹی پنجاب نےضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دونوں سیٹوں این اے 75 اور پی پی 51 پر مسلم لیگ (ن) کےامیدواروں کی حمایت کرے گی۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اس کٹھ پتلی حکومت کا ہر قدم پر مقابلہ کریں گے۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے سندھ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے  ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے طاقت ور ترین ہونے کے باوجود ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے لیکن میں این آر او نہیں دوں گا۔ معاشرے کے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں، جتنی مرضی بلیک میل کرلیں، ان کو این آر او نہیں دوں گا۔  جنرل پرویز مشرف آرمی چیف اور ملک کے صدر تھے، امریکا ان کے ساتھ تھا، ججز اور نیب ان کے ماتحت تھے لیکن انہوں نے ان ڈاکوؤں کو 2 بار این آر او دے دیا۔ مشرف دباؤ برداشت نہیں کرسکے، طاقت ور ترین ہونے کے باوجود ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے لیکن میں این آر او نہیں دوں گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer