(رضوان نقوی) چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے ختم نبوت کے حوالے سے راجہ ظفرالحق کی رپورٹ شائع نہ کرنے اور امریکہ کی دھمکیوں کے خلاف 28 جنوری کو مال روڈ پر استحکام پاکستان کانفرنس کرانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی کی زیر صدارت علم و امن فائونڈیشن اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اٹھائیس جنوری کو مال روڈ پر استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ہزاروں کارکن شریک ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان کانفرنس کا مقصد امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کے خلاف ملکی سالمیت کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہونے چا ہیے۔ لاہور کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ 28 جنوری کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔