5 فروری کے جلسے کے حوالے سے پی پی کے رہنماؤں کا موچی گراؤنڈ کا دورہ

5 فروری کے جلسے کے حوالے سے پی پی کے رہنماؤں کا موچی گراؤنڈ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پانچ فروری کو موچی گراونڈ میں سیاسی پاور شو کامظاہرہ کیاجائے گا۔ رہنماؤں نے موچی گراونڈ کا دورہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام 5 فروری کو تاریخی دروازے کے قریب میدان میں جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے مرکزی قیادت نے دورہ کیا۔ جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری منظور، چوہدری ظہیر، صدر پیپلز پارٹی لاہور عزیز الرحمان چن، وائس پریزیڈنٹ عارف خان،جنرل سیکرٹری اسرار الحق بٹ، آغا عباس کا ظمی اورفیاض بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری مظور کا کہنا تھا کہ موچی دروازے کو لاہور میں سیاسی اہمیت حاصل ہے۔

جلسے کے حوالے سے حکمت عملی کے متعلق پارٹی رہنماوں کا اجلاس کل ہوگا۔