سپریم کورٹ کا بزرگ پنشنر کے 2 بچوں کومیڈیکل کالج میں داخلے کا حکم

سپریم کورٹ کا بزرگ پنشنر کے 2 بچوں کومیڈیکل کالج میں داخلے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نےفاطمہ الزہرہ اور امیر حمزہ کو پرائیویٹ میڈیکل کالج میں داخلہ دلوانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  بزرگ پنشنر ڈاکٹر عقیل احمد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نےمیری پنشن جاری نہیں کی، پنشن نہ ملنے کی وجہ سے بیٹے اور بیٹی کی فیس نہیں دے سکا، حکومت پنشن جاری کردیتی توبچوں کووقت پر داخلہ مل جاتا، سال ہوگیاہے لیکن پنشن کاایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے بزرگ پنشنر کے دونوں بچوں کومیڈیکل کالج میں داخلے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ دونوں بچوں کی میڈیکل تعلیم کے اخراجات اٹھائےگی۔