ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نوازکی ہدایت پر مخیر حضرات کے اشتراک سے نگہبان دسترخوان سج گئے

مریم نوازکی ہدایت پر مخیر حضرات کے اشتراک سے نگہبان دسترخوان سج گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مخیر حضرات کے اشتراک سے صوبے بھر میں رمضان نگہبان دسترخوان سجا دئیے گئے۔

 وزیر اعلیٰ نے رمضان المبارک کے دوران عوام کی خدمت کے اس اقدام پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے مخیر حضرات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان نگہبان دسترخوان پر آنے والے ہر روزہ دار کا بھرپور خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور انہیں باعزت ماحول میں معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ دسترخوانوں پر قورمہ، بریانی، پکوڑے، سموسے اور دیگر لوازمات سے تواضع کی جا رہی ہے۔

 رمضان نگہبان دسترخوان پر لاکھوں لوگوں کی آمد پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک احساس کا دوسرا نام ہے اور ہر فرد کی ضرورت کا خیال رکھناہمارا فرض ہے، حکومت اور مخیر حضرات کے باہمی تعاون سے مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔