ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک امتحانات؛ شیڈول میں ردوبدل کے متعلق خبر آگئی

میٹرک امتحانات؛ شیڈول میں ردوبدل کے متعلق خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ میں مارچ سے ہونے والے میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں امتحانات کے شیڈول سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

فیڈرل بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت امتحانات 18مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ 28 مارچ سے 3 اپریل تک امتحانات کی تعطیلات ہوں گی۔ 

عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی ، عید کے بعد پہلا امتحان 4 اپریل کوہوگا جبکہ پریکٹیکل 28اپریل سے شروع ہوں گے۔ فیڈرل بورڈ کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون اوراسمارٹ واچ لانے پر پابندی ہوگی۔

وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کروائیں جائیں جب کہ بقیہ امتحانات عید کے بعد منعقد کروانے کی تجویز زیرِغور ہے۔

پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 4 مارچ 2025 سے شروع ہونے والے ہیں۔ ڈیٹ شیٹ کے تحت پہلے گروپ کا پہلا پرچہ عربی جبکہ دوسرے گروپ کا پہلا پرچہ تاریخ کا ہوگا۔ 5 مارچ 2025 دونوں گروپ انگریزی لازمی کا پرچہ دیں گے۔ 6 مارچ 2025 کو اکنامکس، ہیلتھ اور فزیکل ایجوکیشن کے پرچے ہیں۔ اس کے بعد 7 مارچ 2025 کو دونوں گروپوں بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا امتحان دیں گے۔

اس سال میٹرک کے امتحانات رمضان المبارک میں ہیں۔ پنجاب بورڈز کی طرف سے 10ویں کلاس کی ڈیٹ شیٹ کے اجرا کے ساتھ سٹوڈنٹس کو مطالعے کی مؤثر طریقے سے منصوبہ بندی کا موقع ملے گا۔

خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پرپشاور بورڈ نے میٹرک امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا تھا۔ پشاور بورڈ کے زیراہتمام امتحانات 8 اپریل کو عید کے بعد شروع ہوں گے۔ میٹرک کےامتحانات پہلے 15 مارچ سےشروع ہونے تھے۔