ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوب پر دورانِ ویڈیو آنیوالے اشتہارات سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر

 یوٹیوب پر دورانِ ویڈیو آنیوالے اشتہارات سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یوٹیوب پر ویڈیوز کے دوران آنے والے اشتہارات سے بیشتر افراد پریشان ہیں، تاہم اب گوگل نے ان سے بچنے کیلئے صارفین کو ایک نیا حل پیش کیا جا ہے۔

 یوٹیوب میں اشتہارات سے پچنے کیلئے پریمیئم سروس تو پہلے سے ہی دستیاب ہے، لیکن بہت سے لوگ اس کی ماہانہ فیس کی وجہ سے اسے نہیں خریدتے، یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے بجٹ فرینڈلی یوٹیوب پریمیئم لائٹ ورژن متعارف کرایا جا رہا ہے۔ 

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پریمیئم لائٹ میں بھی صارفین زیادہ تر ویڈیوز کو اشتہارات کے بغیر دیکھ سکیں گے، پریمیئم لائٹ میں ایسے صارفین کو ہدف بنایا جائے گا جو میوزک ویڈیوز کی بجائے پروگرامز دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ 

ابھی یہ واضح نہیں کہ پریمیئم لائٹ کی فیس کیا ہوگی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یوٹیوب کی جانب سے پریمیئیم لائٹ کی آزمائش 2021 میں چند یورپی ممالک میں شروع کی گئی تھی مگر 2023 میں اس منصوبے کو ختم کر دیا گیا تھا، مگر اب کمپنی کی جانب سے پریمیئم لائٹ کے ایک مختلف ورژن کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ ہم ایک نئے یوٹیوب پریمیئیم پروگرام کی آزمائش کر رہے ہیں جس کے تحت بیشتر ویڈیوز کو بغیر اشتہارات کے دیکھنا ممکن ہوگا، یہ بھی قابلِ غور بات ہے کہ اس پریمیئم پروگرام کے صارفین کو یوٹیوب پر میوزک ویڈیوز  دیکھنے کے دوران اشتہارات کا سامنا ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نئی سبسکرپشن سروس کو سب سے پہلے امریکا، آسٹریلیا، جرمنی اور تھائی لینڈ میں متعارف کرایا جائے گا۔