ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ریاستیں خطرناک برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئیں

امریکی ریاستیں خطرناک برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں ورجینیا اور کیرولینا میں آنے والے خوفناک برفانی طوفان نے اس قدر تباہی مچائی ہے کہ وہاں کے رہائشی اپنے گھروں میں محدود ہوکررہ گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا اور شمالی کیرولینا کی سرحد کے قریب تیز ترین برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ ساڑھے 12 انچ برف پڑی ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ ادھر کینیڈا میں شدید برفباری سے 150 زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس کے علاوہ اونٹاریو اور مغربی کیوبیک میں بھی طوفانی برفباری کا الرٹ جاری کردیا گیا، جنوبی اونٹاریو میں 15 سے 25 سینٹی میٹر اضافی برفباری کا امکان ہے۔

خطرناک برفانی طوفان آنے کے بعد امریکی حکام کی جانب سے ان ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں بھی برفافی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے نتیجے میں سردی کی شدر میں اچانک اضافہ ہوگیا، شدید سردی سے اب تک 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد جان سے گئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئیں۔ اس کے علاوہ برفانی طوفان کے نتیجے میں 500 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جبکہ 4 افراد ہلاک اور 45 افراد زخمی ہوگئے۔